آئی ایس آئی حقانی گروپ کو افغانستان میں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہے. امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن

واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک کارنیگی انڈوو منٹ سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے امریکی ایڈمرل مائیک مولن نے الزام عائد کیا کہ آئی ایس آئی افغانستان میں پراکسی وار میں ملوث ہےجبکہ حقانی نیٹ ورک سمیت افغانستان میں عسکریت پسندوں کی مدد اور پشت پناہی بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان پرواضح کردیا ہے کہ یہ سلسلہ فوری بند کرنے کے ساتھ ساتھ حقانی نیٹ ورک سے تعلقات بھی فوری طورپر ختم کئے جائیں۔مائیک مولن کا کہنا تھا کہ اس وقت پاک امریکہ تعلقات انتہائی نازک موڑ پر ہیں، ماضی میں امریکہ نے پاکستان سے تعلقات ختم کئے اور موجودہ حالات اسی کا نتیجہ ہیں تاہم اب اس قسم کی صورتحال پیدا نہیں ہونے دی جائیگی۔