سوات میں شرپسندوں نے میجر جنرل جاوید اقبال کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگئے

میجر جنرل جاوید اقبال کے ہیلی کاپٹر پر سوات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میجر جنرل کی ٹانگ میں معمولی زخم آیا۔ فائرنگ کا واقعہ سوات کے علاقے نصرت درہ میں صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب پیش آیا۔ فائرنگ سے میجر جنرل جاوید اقبال کی دائیں ٹانگ زخمی ہوئی جس کے بعد انھیں اسی ہیلی کاپٹر میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے