پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 35 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا
پولیس کے مطابق ہزار خوانی ،بیری باغ ،ولی آباد اور زاہد آباد سمیت دیگر علاقوں میں جرائم پیشہ اور شدت پسند افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں خواتین پولیس اہلکار ، بم ڈسپوزل اسکواڈ، اور سراغ کتوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ کارروائی میں پینتیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن میں چار اشتہاری ملزمان اور چار افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے