نواز شریف نے رواں سال پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا
وزیراعظم نے اس سلسلے میں وزارت تعلیم اور کیڈ کو ہدایت کی ہے کہ نجی اسکولوں کے انتظامات دیکھنے کے لیے جامع پالیسی مرتب کی جائے،وزیر اعظم نے وزارت کیڈ اور وزارت قانون کو ہدایت کی ہے کہ پرائیویٹ اسکولوں کی ریگولیشن اور فیسوں کے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد قانون سازی کا عمل مکمل کیا جائے،،ان کا کہنا تھا کہ رواں سال بھی سال دو ہزار چودہ کی فیسوں کا ہی اطلاق جاری رکھا جائے اور پرائیویٹ اسکولوں کو منافع خوری سے روکنے کے لیے بھی قانون سازی کی جائے۔۔