وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اختلاف ختم کرکے صرف ملکی ترقی کیلئے کام کرنا چاہے:کامران مائیکل
بحریہ یونیورسٹی کراچی میں میری ٹائم ڈے سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب میں کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ جون اور جولائی میں سمندری مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کی تھی۔ حکومت سندھ نے وفاقی حکومت سےدوماہ کےبجائے ایک ماہ کی پابندی رکھنے کی سفارش کی۔ انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے اس طرز عمل سے اداروں کو نقصان ہوتا ہے ملکی ترقی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا چاہیے،کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ پی این ایس سی کی اچھی کارکردگی سے شیئرز کی قیمت دو سو روپے ہوگئی ہے۔ تقریب سے چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن عارف الہی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔