لاہورمیں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی
لاہور میں لگنے والی سات بڑی منڈیوں میں ایک منڈی سگیاں پل پر بھی لگائی گئی ہے جہاں پر بیوپاریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،، بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری منڈیوں میں چارپائی اور جانور رکھنے کے لیے تیس ہزار روپے وصول کیے جاتے ہیں اور ہر ناکے پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے لوگ ان سے الگ پیسے وصول کررہے ہیں ۔مویشی منڈی میں ایک ایسا بکرا بھی موجود ہے،،جس پر لفظ محمد لکھا ہوا صاف دکھائی دیتا ہے،،یہ بکرا لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے،،بکرا لانے والے بیوپاری کا کہنا ہے کہ اسکوجتنے بھی دام ملیں وہ اس بکرے کو فروخت نہیں کرے گا خریداروں کا کہنا ہے کہ پہلے کی نسبت اس مرتبہ قربانی کے جانور بہت مہنگے ہایک طرف سرکاری منڈی کے خرچے تو دوسری طرف پولیس اور انتظامیہ کودئیے جانے والے بھتے سے تک آئے بیوپاری جائیں تو کہاں جائیں،،بیوپاریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جگا ٹیکس مانگنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔
کراچی کی مویشی منڈیوں میں بیوپاری جانوروں کی منہ مانگی قیمتیں وصول کرنے لگے
عیدالاضحی قریب آتے ہی کراچی کی مویشی منڈیوں میں حسب معمول جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا،،،خریداروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے نوٹس نہ لینے کی وجہ سے جانورمہنگے فروخت کیے جاررہے ہیں جس سے عام آدمی کیلئے جانورخریدنا ممکن نہیں رہا کچھ خریداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسب ہر جانورکی قیمت میں تقریبا دس ہزار روپے کافرق ہےاس بارے میں جب بیوپاریوں سے پوچھا گیا توانہوں نے کہا کہ جانورمہنگے خریدے ہیں ،،کم قیمت پر کیوں فروخت کریں،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت قربانی کے جانوروں کی مناسب قیمت کویقینی بنائے تاکہ عام لوگ بھی سنت ابراہیمی ادا کرسکیں،،کیمرا مین فیصل حسین کے ساتھ منظررضوی وقت نیوز کراچی
کراچی میں قربانی کے جانوروں کو زبح کرنے کیلئے چھریاں، بغدے اور کلہاڑی کے نرخوں میں پچاس فیصد اضافہ ہوگیا، کام بڑھنے سے لوہاروں کو سر کھجانے کی فرصت نہیں،، جبکہ سیخوں اور انگیٹھیوں کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے،
قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کے لیے چھریاں، بغدے اور کلہاڑیوں کے نرخ گزشتہ سال کے مقابلے میں چالیس سے پچاس فیصد بڑھ گئے ہیں، کراچی میں صدر اور اولڈ سٹی ایریا میں لوہاروں کی دکانوں پر چھریوں کو دھار لگوانے اور نئے اوزار خریدنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے،،، لوہاروں کا کہنا ہے کہ عید پر کام کافی بڑھ گیا ہے سرکھجانے کی فرصت نہیں ہے،پرانے اوزاروں کو دھار لگانے کے ریٹ نہیں بڑھائے گئے، ذبح کی چھری سو ، بوٹی بنانے کھال اتارنے والی کے پچاس اور بغدے و کلہاڑی کو ڈیڑھ سو روپے میں دھارلگائی جارہی ہے، شہری زیادہ تر پرانے اوزار دھار لگوانے آرہے ہیں، نئے اوزرا کم خریدے جارہے ہیں، بکرا عید کی مناسبت سے باربی کیو کے لیے سیخ اور انگیٹھی کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی تو بہت ہے مگر عیدالاضحی کا دوسرا نام نمکین عید ہے، اس لیے باربی کیو کے بغیر کا مزا نہیں آتا۔۔۔
کیمرا مین محمد شمشاد کے ساتھ اختر نواز وقت نیوز کراچی