سونے کی قیمت ایک سوپچاس روپے کمی کے بعد پینتالیس ہزارآٹھ سوروپے تولہ ہوگی
آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت دو ڈالر کم ہوکر گیارہ سو سینتیس ڈالر ہوگئی، سونے کی عالمی قیمت میں کمی کے تناسب سے پاکستان میں بھی سونا سستا ہوا، ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک سو پچاس روپے کمی کے بعد پینتالیس ہزار آٹھ سو روپے ہوگئی، دس گرام سونے کی قیمت ایک سو اٹھائیس روپے کمی کے بعد انتالیس ہزار دو سو ستاون روپے ہوگئی۔