راج ناتھ سنگھ :بھارت اپنے پڑوسی ممالک پاکستان اور چین کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہش مند ہے
پاکستان اور چین کی سرحد سے ملحقہ علاقوں کے تین روزہ دورے کے موقع پر راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ ہمسائیوں کے ساتھ سرحدی تنازعات سمیت دیگر مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں،
راج ناتھ سنگھ نے اعتراف کیا کہ خطے اور بھارت میں ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اس کے پاکستان اور چین کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوجاتے، پاکستان کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے کیلئے پہل کرنے کو تیار ہے، واضح رہے کہ پاکستانی دفترخارجہ نے بارہا یہ بیان دیا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے، تاہم بھارتی حکومت نے ہڈدھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات تک کو منسوخ کردیا۔