فاسٹ باؤلر محمد عامرکو اپنی ٹیم کی طرف سے کھلاؤں گا:شعیب اختر
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برینڈ ہے اور اسے کامیاب کرنے کے لیے تمام پاکستانیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اپنی فرینچائز خرید کر نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کروں گا, شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ کے الزام میں کرکٹ سے باہر ہونیوالے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ وہ محمد عامر کو اپنی فرینچائز میں خرید کر انکی تربیت کریں گے۔ اس موقع پرشعیب اختر نے یونس خان کومشورہ دیا کہ وہ صحیح وقت پر ریٹائرمنٹ لے لیں، وہ ایک گریٹ پلیئرہیں اور ان کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرنا چاہیے