ملک بھر میں سی این جی اوربجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
حکومت نے عید الاضحی کے لیے سی این جی اور بجلی کا شیڈول جاری کر دیا ،شیڈول کے تحت پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے،حکام کے مطابق ایل این جی کی دستیابی کے باعث سی این جی اسٹیشنوں کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ،وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید پرلوڈ شیڈنگ نہ کریں ،عیدالاضحٰی کے موقع پر صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے ٹیکنیکل سٹاف دفاتر میں موجود رہیں گے۔