اسپاٹ فکسنگ کیس نے محمد عامر کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا
سپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد محمد عامر کو برطانیہ میں چھے ماہ قید سنائی گئی جبکہ کرکٹ کھیلنے پر پانچ سال کی پابندی بھی لگادی گئی ۔ اس دوران محمد عامر نے قانونی جنگ لڑنے کیلئے وکلا کی خدمات بھی حاصل کیں ۔ اسی دوران فاسٹ باولر کی ملاقات پاکستانی نژاد برطانوی شہری نرجس سے ہوئی ۔اور جیل میں ہی ملاقاتوں کے دوران محمد عامرنرجس کی زلفوں کے اسیر ہو گئے ۔ چند ہی ملاقاتوں کے بعد دونوں نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا ۔دونوں کا نکاح دو سال پہلے ہوا ۔اور اب بیس ستمبر کو محمد عامر بینڈ باجے اور بارات کے ساتھ نرجس کو بیاہ کر اپنے گھر لے آئے ۔برطانیہ میں پیدا ہونے والی نرجس انگریزی کے علاوہ اردو اور پنجابی پر بھی عبور رکھتی ہیں۔