نیب اور دیگر اداروں کا پانامہ لیکس کی تحقیقات سے انکار تشویشناک ہے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ادارے چوروں کی کرپشن بچانے کے لئے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔
ایف آئی اے, نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں کا کام تحقیق کرنا ہے لیکن وہ اس کام سے انکار کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے چوروں کو پکڑنے کے لئے ہوتے ہیں۔ چئیرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں صرف غریبوں اور کمزوروں کو جیل بھیجا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کو پانامہ لیکس کے معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔