جاپانی میں ہیکرز نے ورچوئل کرنسی کمپنی کے چھ کروڑ ڈالرز چُرالیے
ہیکرز نے اوساکا میں قائم ورچوئل کرنسی ایکس چینج کمپنی کے اکائونٹس کو ہیک کر کے چھ کروڑ ڈالر کی بڑی رقم چُرا لی۔ چرائی گئی رقم ورچوئل کرنسی یعنی بٹ کوائن اور مونا کوائن کی شکل میں تھی، تاہم ہیکرز صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہ کرسکے، سائبر ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم درج کرنے کے بعد تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں وزارت خارجہ بھی تفتیشی ٹیم سے معاونت کرے گی۔ ورچوئل کرنسی میں تیزی کے باعث دنیا بھر میں اس کے استعمال کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے، ایک اندازے کے مطابق جاپان میں پچاس ہزار کے قریب ورچوئل کرنسی ایکس چینج کام کر رہی ہیں۔