چیف جسٹس کاچترال کےباشندوں کی درخواست پرلواری ٹنل کی بندش کانوٹس
چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس میاں ثاقب نثار نے چترال کے باشندوں کی درخواست پر لواری ٹنل کی بندش کا نوٹس لیا ہے۔
انہوں نے اس سلسلے میں سیکرٹری مواصلات' شاہرات کے قومی ادارے کے چیئرمین اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری سے پانچ روز کے اندر رپورٹ طلب کی ہے۔چترال کے مکینوں نے ایک مراسلے میں شکایت کی تھی کہ سرنگ مکمل ہوچکی ہے لیکن ابھی تک اسے زیادہ تر بند رکھاجاتاہے اورصرف چند گھنٹے کے لئے کھولا جاتا ہے جس سے نہ صرف ٹریفک جام ہوجاتی ہے بلکہ مقامی لوگوں کے لئے مشکلات بھی پیدا ہوتی ہیں۔