پاکستان آج گروپ فور میں افغانستان سے ٹکرائے گا
14ویں ایشیا کپ کا سپر فور مرحلہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائیگا،،ابوظبی میں پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہونگے جبکہ دبئی میں بنگلہ دیش اور بھارت آمنے سامنے ہونگے۔واضح رہے افغانستان کو ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ہانگ کانگ کے بعد کمزور ترین ٹیم تصور کیا جارہا تھا تاہم اس نے پہلے سری لنکا اور اب بنگلادیش کو شکست دے کر اس تاثر کو غلط ثابت کردیا ہے۔