یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں
یوم عاشور پر ملک بھر میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے بڑے شہروں میں یوم عاشور پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی اہلکار اور سنائپرز بھی تعینات ہیں۔ شہر شہر واک تھرو گیٹس بھی نصب ہیں، ہیلی کاپٹر کی مدد سے بھی جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔ چھوٹے بڑے شہروں میں کنٹرول رومز بھی بنائے گئے ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوسوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ بعض شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری مکمل طور پر بند ہے جبکہ بعض مقامات پر جلوس کے علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند کی گئی ہے۔ یوم عاشور پر مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔