وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 24 ستمبر کو دن ساڑھے 11بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی صفائی مہم شروع کرنے کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، وفاقی حکومت کے ریگولیٹری فنکشنز کو اسٹریم لائن کرنے کے لیے ٹاسک فورس کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔اجلاس میں پی ایس کیو سی اے اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے درمیان معیارات کو ہم آہنگ کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی درآمد کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012 ء پر بھی غور کیا جائے گا۔اس اجلاس میں 18ویں ترمیم کے بعد ورکرز ویلفیئرز فنڈ اور ای او بی آئی سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے