وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا سول سیکرٹریٹ میں محرم الحرام کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ
وزیر اعلی نے کنٹرول روم کے مختلف شعبے دیکھے۔یوم عاشور پر پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں ۔
پولیس اور انتظامیہ وضع کردہ سیکورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں۔دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے
یوم عاشور پر جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لئے جدید نظام وضع کیا گیا ہے ۔ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔
انشاء اللہ پنجاب حکومت کے اقدامات سے یوم عاشور پرامن رہے گاپنجاب میں آج تقریبا 2800 جلوس اور 2100 کے قریب مجالس کو سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں ۔ وزیر اعلی کو بریفنگ2 لاکھ 15ہزار پولیس اہلکار قیام امن کیلئے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ وزیر اعلی کو بریفنگ
فوج کے 10 ہزار افسرو جوان اور رینجرز کے 1900 جوان آج سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔وزیر اعلی کو بریفنگ
پنجاب حکومت نے4ہیلی کاپٹرز کی خدمات لی ہیں ۔صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔