بھارت کی ریاست تقسیم دکھائی دے رہی ہے،پاکستان امن اور ہمسایوں سےاچھےتعلقات کا خواہشمند ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
بھارت نے ایک بار پھر اپنی ہٹ دھرمی کا ثبوت دے دیا،، بھارت نےنیو یارک میں ہونی والی پاک بھارت وزراء خارجہ کی ملاقات منسوخ کر دی ،، ملاقات منسوخ کرنے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی ریاست تقسیم دکھائی دے رہی ہے،، حیرت ہے کہ بھارت مذاکرات کی طرف قدم اٹھاکر پیچھےہٹ گیا،، پاکستان امن اور ہمسایوں سےاچھےتعلقات کا خواہشمند ہے،، ملاقات سے معذرت پرحیران ہوں،،خط کےذرئعےبھارت کو مثبت جواب دیاتھا،، بھارت نے بلوچستان کو ڈی سٹیبلائز کرنےکی کوشش کی،، بلوچستان میں مداخلت کےبہت سےثبوت موجودہیں،،ہماری سوچ تعمیری ہے،مثبت مستقبل کی طرف دیکھنا چاہتےتھےاور ہیں،، جنرل اسمبلی میں اپنا موقف ٹھیک سے پیش کریں گے