پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کے حالیہ بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دیا
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے افغانستان کی وزارت خارجہ کے حالیہ بیان کو غیرذمہ دارانہ اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان افغانستان سرحد دونوں ملکوں کے درمیان تمام بین الاقوامی قوانین اور کنونشنز کے عین مطابق تسلیم شدہ سرحد ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان سرحد کو طورخم کے مقام پر ہفتے کے ساتوں روز چوبیس گھنٹے کھلا رکھنا دونوں ملکوں کے عوام اور تاجروں کی سہولت کا نمایاں اقدام ہے۔ترجمان نے کہاکہ اس قسم کے بیانات دونوں ملکوں کے درمیان امن کے عزم کیلئے نقصان دہ ہیں اور ان سے گریز کیا جانا چاہیے۔