یہودی بستیوں کی تعمیرمیں توسیع کی کوئی قانونی حیثیت نہیں:نکولے ملادینوو
مشرق وسطیٰ امن عمل کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کارNickolay Mladenov نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کی توسیع پر افسوس کااظہارکیاہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ میں جاری تشددپرتشویش کااظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہودی بستیوں کی تعمیرمیں توسیع کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور یہ بین الاقوامی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے