کشمیری بھارتی پابندیوں کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں اور مودی کو ایوارڈدیئے جا رہے ہیں۔ شیریں مزاری
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں امن کا دن منایا جا رہاہے ،50 روز سے کشمیری بھارتی پابندیوں کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں۔ہٹلر کے اوتار مودی کو دنیا بھر میں ایوارڈدیئے جا رہے ہیں ،بل گیٹس کیا فاشسٹ مودی کو ٹائلٹس بنانے پر بھی ایوارڈدینا چاہئے ؟۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیریں مزاری نے کہا کہ آج دنیا بھر میں امن کا دن منایا جا رہاہے ،50 روز سے کشمیری بھارتی پابندیوں کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں، نہتے بچوں اور خواتین پر پیلٹ گن سے فائرنگ کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انسانی بنیادوں پر کوئی مدد مقبوضہ کشمیر میں نہیں دی جا رہی ہے۔ کشمیریوں کو بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔مسئلہ کشمیر پر اب تک دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،ہٹلر کے اوتار مودی کو دنیا بھر میں ایوارڈدیئے جا رہے ہیں ،بل گیٹس کیا فاشسٹ مودی کو ٹائلٹس بنانے پر بھی ایوارڈدینا چاہئے ؟۔