جنگلی جا نور لگڑ بھگڑ کی ہلاکت میں ملوث تین افراد کو تین ماہ قید اور جرمانہ
بلوچستان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جنگلی جا نور لگڑ بھگڑ کی ہلاکت میں ملوث تین افراد کو تین تین ماہ قید اور پینتالیس پینتالیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی دی ہے ۔یہ واقعہ چند روز قبل افغانستان سے متصل ضلع نوشکی کے علاقے زنگی ناوڑ میں پیش آیا تھا۔ اس واقعے میں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے باعث عدالت نے فوری نوٹس لیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات اور ضلعی انتظامیہ کے حکام کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔ تینوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ نوشکی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے تینوں ملزمان کو تین تین ماہ قید اور پینتالیس پینتالیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔واضح رہے کہ لگڑ بھگڑ کا مسکن کوہ کیرتھر کے پہاڑی سلسلے میں ہے۔ بلوچستان، لاہور میں پاک انڈیا سرحدی علاقوں اور خیبرپختونخوا میں مردان کے نواح میں بھی رہتے ہیں۔ پاکستان وائلڈ لائف کے مطابق یہ ایک نایاب جانور ہے۔