فرانس کے شہر لیون میں سفارتکاروں کے فیسٹیول میں پاکستانی بچوں نے پاکستانی کلچر پیش کیا۔
پیرس ( صاھبزادہ عتیق سے ) فرانس کے شہر لیون میں میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سفارتکاروں کا فیسٹیول منایا گیا۔جس میں پینتالیس ممالک نے شرکت کی اس فیسٹیول میں دنیا کو اپنے کلچر،میوزک اور اپنے ملک سے متعارف کروایا جاتا ہے۔سب ممالک کے لیے ایک اسٹیج بنایا جاتا ہے جہاں سب کو بیس منٹ کا ٹائم دیا جاتا ہے۔ ہر ملک کے پرفارمرز آکر اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں ، سفارتخانہ پاکستان فرانس کے تعاون سے اس سال سہیل انصاری پاکستانی پروگرام آرگنائزر کی طرف سے ایکس این پرونس کے پاکستان ایگل گروپ کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئ کہ وہ آکر اس فیسٹیول میں کلچرل پرفارمنس دیں۔اس گروپ میں پانچ سال سے بارہ سال کے بچوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کو بہت لطف اندوز کیا اور بہت داد وصول کی اور فیسٹیول میں موجود پاکستانی اور انٹرنیشنل کمیونٹی کو جھومنے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر مجبور کر دیا ۔ لوگوں نے پاکستان کے جھنڈے یادگار کے طور پر اپنے پاس رکھ لئے۔ گروپ نے شکریہ پاکستان اور دل دل کی آواز پاکستان زندہ باد پر پرفارمنس دی اور گروپ کے سب سے چھوٹے پانچ سالہ بچے انس بابر نے فوجی وردی پہن کر فوجی پاکستان دا اور کبھی انگلی مت اٹھانا پڑ شاندار پرفارمنس دی اورشائقین کی خوب داد وصول کی۔بعدازاں پاکستانی کیمپ میں واپس آکر بچوں نے لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری اور بہت سے ملی نغموں پر شاندار پرفارمنس دی ۔ پاکستان کی نمائندگی اتنے بڑے پلیٹ فارم پر دے کر بچوں کے جذبات اور احساسات کو بہت تقویت ملی۔پاکستان ایگل گروپ کو تشکیل دینے کا مقصد اپنے وطن ،کلچر،اوراپنی روایات کو دیار غیر میں بسنےوالے پاکستانی بچوں دلوں میں زندہ رکھنے کے لیے اور پاکستان کا مثبت اور خوبصورت چہرہ دنیا کو دکھانے کے لیے یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان چپٹر فرانس کی پریزیڈنٹ نوشابہ یعقوب راجہ نے تشکیل دی ہے۔