پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اوروہ اقوام متحدہ میں ان کامقدمہ لڑےگا۔شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اوروہ اقوام متحدہ میں ان کا مقدمہ لڑے گا۔سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنی ایک ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز انھیں مدینہ منورہ میں ایک کشمیری نوجوان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بدترین تشدد کے بارے میں بتایا۔ اس نوجوان نے مجھے بتایا کہ اس نے 48 دن میں اپنے بوڑھے والدین سے بات نہیں کی۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ انہوں نے نوجوان سے وعدہ کیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کیلئے ہرسفارتی فورم پرلڑرہا ہے۔