ملک بھرمیں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
پنجاب میں 5 روزہ پولیو مہم کاآغاز آج سے ہوگاجس کے تحت پنجاب بھر میں 21 سے 25 ستمبر تک انسداد پولیو مہم جاری رہے گی۔ ترجمان کے مطابق پولیو مہم کےدوران 2 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پنجاب کے 36 اضلاع میں بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ ملتان ڈویژن میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے اور پانچ روزہ مہم میں ڈویژن بھر میں 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اورپولیو کے قطرے پلانے کیلئے 5 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ 2017 کے بعد سے ملتان ڈویژن میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہ آیا۔