اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ 2ماہ کےلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائےگا
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں آئندہ 2ماہ کے لئے پالیسی ریٹ کا فیصلہ کیا جائے گا اور کمیٹی اجلاس کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر شام 5بجے پریس کانفرنس کریں گے۔پالیسی ریٹ کی موجودہ شرح سود 7 فیصد ہے۔دوسری جانب زری پالیسی سے متعلق فیصلے بھی آج گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت اجلاس میں ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک مارچ سے جون تک شرح سود میں 625 بیسز پوائنٹس کی کمی کرچکا ہے تاہم اب بنیادی شرح سود برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔