وزیرآباد: پلاسٹک فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی
وزیرآباد: وزیر آباد میں پلاسٹک فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے باعث عمارت کی چھت گر گئی۔ مشینری جل کر راکھ ہوگئی۔ آگ پر 80 فیصد قابو پالیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھوئیں کی وجہ سے 2 افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو کی دس گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ آگ لگنے سے فیکٹری کی دیواریں بھی کر گئی۔ کروڑوں روپے کی مشینری اور خام مال جل کر راکھ بن گیا۔