امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ ملزمان کے تبادلوں کی تفصیلات طلب
سپریم کورٹ نے نیویارک ٹائمز اسکوائر حملے کے ملزم طلحہ ہارون کو تا حکم ثانی امریکہ کے حوالے کرنے سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک ٹائمز اسکوائر حملے کے ملزم طلحہ ہارون کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی سماعت ہوئی، اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل طارق محمود نے دلائل میں کہا کہ ہائی کورٹ نے جرم کا تعین انکوائری مجسٹریٹ پر چھوڑ دیا ہے خدشہ ہے کہ مجسٹریٹ برائے نام کارروائی کرکے ملزم کو امریکہ کے حوالے کر دیگا۔
جس پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد طلحہ ہارون کو تاحکم ثانی امریکہ کے حوالے کرنے سے روکتے ہوئے حکومت سے امریکہ اور برطانیہ کیساتھ ملزمان کے تبادلوں کے معاہدوں کی تفصیلات مانگ لیں