نوازشریف اور ان کے خاندان کی قسمت میں صرف جلا وطنی یا جیل ہے: فیصل واوڈا
اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس اینٹی پاکستان کانفرنس تھی، نوازشریف نے عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف زہر اگل کر بھارت کو خوش کیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیصل واوڈا نے ٹوئٹ کیا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے جو اس ملک کی محافظ ہے، عمران خان محب وطن لیڈر ہیں جواداروں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔