سبسڈی کےمعاملےمیں حکومت کی ترجیحات واضح ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سبسڈی نظام میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے لیکن غیرمستحق افراد کا سبسڈی سے فائدہ اٹھاناحق تلفی کاباعث بھی بنتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف شعبوں میں فراہم سبسڈی کے نظام کوشفاف اورمنظم بنانےکاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں حکومتی سبسڈیز کی مقدار اور نظام میں اصلاحات پر مبنی مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے تھنک ٹینک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےتجاویز سےاتفاق کیا۔