عاصم باجوہ سے مجھے مسئلہ نہیں تو دوسروں کو تکلیف کیوں
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ عاصم باجوہ کیساتھ مکمل رابطے سے کام کرتا ہوں، سمجھ نہیں آتی عاصم باجوہ سے مجھے مسئلہ نہیں دیگر کو تکلیف کیوں ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سی پیک پر تیزی سے کام چل رہا ہے سی پیک پلاننگ ڈویژن کے تحت ہے عاصم باجوہ میرے ماتحت کام کرتے ہیں ، مجھے خوشی ہے کہ عاصم باجوہ انتہائی قابل افسرہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ہمارے خصوصی زونز میں تیزی آئی ہے، سمجھ نہیں آتی عاصم باجوہ سے مجھے مسئلہ نہیں دیگر کو تکلیف کیوں ہے۔