کورونا وائرس: دنیا بھر میں 3 کروڑ 12 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 65 ہزار 368 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 12 لاکھ 61 ہزار 540 متاثر ہو چکے ہیں۔
دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 28 لاکھ 45 ہزار 810 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 74 لاکھ 50 ہزار 362 رہ گئی ہے۔ امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 4 ہزار118 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور70 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 54 لاکھ 87 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں افراد کی تعداد 45 لاکھ 44 ہزار افراد متاثر ہوئے .روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 11 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ پیرو میں بھی 7 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 31 ہزار 369 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے 7 لاکھ 65 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے6 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔