شرعی قانون کے مطابق خواتین کیلئے موثر اور فعال انتظامیہ تشکیل دیں گے: ترجمان ذبیح اللہ مجاہد
افغانستان کے اطلاعات اور ثقافت کے نائب وزیر اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ وہ شرعی قانون کے مطابق خواتین کے لیے ایک موثر اور فعال انتظامیہ تشکیل دیں گے ۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یہ انتظامیہ شریعت کے مطابق قائم کی جائے گی اور اسے کسی وزارت یا وزارت کے ذیلی محکمے کا نام دینا ضروری نہیں ہے ۔طالبان کے ترجمان نے کہا کہ سابق حکومت کی خواتین کی وزارت ایک نام نہاد انتظامیہ تھی جس نے افغان خواتین کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا تھا ۔ ترجمان نے کہا کہ وزارت کی موجودگی کے باوجود دیہی علاقوں کی خواتین کو ان کے بنیادی حقوق نہیں دیے گئے۔