نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے پی ٹی وی کو کروڑوں کا نقصان ہوا،فواد چودھری
اسلام آباد:-وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے پی ٹی وی کو کروڑوں کا نقصان ہوا، دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلا سے مشورہ کریں گے۔ فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین الاقوامی لابی مصروف عمل ہے، ہمیں جھکانے کی خواہش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں۔