شکرگڑھ،جوتی جوت میلہ،خصوصی بس کرتارپورپہنچ گئی
شکر گڑھ:- حکومت پاکستان کی جانب سے سکھ مذہب کے تہوار جوتی جوت میلہ (برسی بابا گورو نانک دیو جی) کی482 ویں برسی جوتی جوت کے موقع پر تیار کردہ خصوصی بس کرتار پور پہنچ گئی۔ ممبر پاکستان سکھ گورد وارہ پربندھک کمیٹی اندر جیت سنگھ نے بتایا کہ اس بس کو پالکی بس کا نام دیا جاتا ہے۔ بدھ کو پانج پیاروں اور پالکی بس کے ہمراہ وشال نگر کیرتن کا جلوس زیرو پوائنٹ تک گیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے سکھ یاتری اس موقع پر پاکستان پہنچے ہیں۔ پاکستان ایک پر امن ملک اور امن سے محبت کرنے والا ملک ہے۔ بھارتی حکومت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور ہر بار معاملات کو الجھایا ہے۔ واضح رہے کہ ان تین روز تقریبات میں دنیا بھر سے 2000 سکھ یاتری کرتار پور پہنچے ہیں۔ بھارت سے 9 یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے۔