آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونان کے سفیر کی ملاقات، آئی ایس پی آر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے انسداد کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو وارننگ جاری کردی اور انتباہ کیا کہ یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کیلئے روز مرہ سہولیات کی فراہمی معطل کردی جائے گی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے باضابطہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ انتباہ ! پہلی اکتوبرسے ایسے تمام افراد پہ، جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہو گی ، روزمرہ زندگی میں زیر استعمال بہت سی سہولیات کی بندش کر دی جائے گی۔