یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاکی قیمتوں میں مزید اضافہ
ملک بھرمیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاکی قیمتوں میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے صابن3 سے 10 روپے تک مہنگے ہوگئے ہیں۔ ٹشو پیپراورنیپکن کی قیمتیں 3 سے 19 روپے تک بڑھا دی گئی ہیں۔ کپڑے دھونے کا صابن 22 روپے، ٹوائلٹ کلینر اور بلیچ کی قیمت4 سے12 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملک کریم 10 روپے مہنگی کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل بھی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔