وینیو پاکستان ہی رہے گا، غیر جانبدار مقام پر نہیں جائیں گے، رمیز راجہ کا دوٹوک جواب
نیوٹرل وینو پر ہم نہیں جائیں گے، وینیو پاکستان ہی رہے گا، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی آفر پر دوٹوک جواب دے دیا۔ ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ حریف ٹیم کے کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ آئی سی سی کے فورم پر ایسے معاملات کا حل ڈھونڈیں گے۔ یہ چاہتے ہیں کہ ہم اندر سے ٹوٹ جائیں لیکن ہم نے پریشر برقرار رکھنا ہے