نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے کینسل ہونے کی وجہ ایبسلوٹلی ناٹ ہے: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا پاکستان کا دورہ نہ کرنا ہائبرڈ وار کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور اگر آپ ایبسلیوٹلی ناٹ کہیں گے تو پھر قیمت ہے جو آپ کو ادا کرنی پڑتی ہے لہٰذا سر اونچا رکھنا ہے تو اس کی قیمت بھی ہے۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایک سے 22 گریڈ کے افسران کے ہاؤس سیلنگ رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ازبکستان کو بزنس ویزا لسٹ میں شامل کیا جارہاہے، کراچی سے تاشقند تک براستہ مزارشریف ٹرین چلانا چاہتے ہیں۔