توہین عدالت کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت کل ہوگی
ایڈیشنل جج زیبا چوہدری سے متعلق دیے گئے بیان پر سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے سماعت کل دوپہر ڈھائی بجے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی کل عدالت میں پیشی سے متعلق ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری کردیا۔سرکلرمیں بتایا گیا ہے کہ لارجر بینچ 22 ستمبر (کل) دوپہر ڈھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔سرکلر کے مطابق کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلہ رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہوگا۔