وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کو چارج چھوڑنے سے روک دیا
لاہور: سی سی پی او لاہور کے تبادلے پر وفاق اور پنجاب حکومت میں ٹھن گئی۔ پرویزالہی نے غلام محمود ڈوگر کو چارج چھوڑنے سے روک دیا۔
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو کام جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے سی سی پی او کو آشیرباد دی ہے کہ وفاق ہماری اجازت کے بغیر تبادلہ نہیں کر سکتا۔ذرائع کے مطابق چودھری پرویزالہی نے وفاق سے خود نمٹنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے پر تبادلہ کرنا ہی غیر قانونی ہے۔ جاوید لطیف پر مقدمہ قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے درج کیا گیا۔ انویسٹی گیشن ونگ اس بات کا تعین کرتا ہے کہ مقدمہ سچا ہے یا جھوٹا۔