آشیانہ اقبال ریفرنس:شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر حتمی دلائل طلب

)آشیانہ اقبال ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر حتمی دلائل طلب کرلئے گئے۔احتساب عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج نسیم احمد ورک نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت کی۔دیگر ملزمان حاضری کیلئے احتساب عدالت میں پیش ہوئے جب کہ سابق ڈی جی لاہور ڈ ویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)احد خان چیمہ کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔احتساب عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر بریت کی درخواستوں پر وکلا سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔