کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران شاہین ایئر لائنز کے طیارے کا ٹائر پھٹ گیا، پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگاکر طیارے کو حادثے سے بچا لیا۔
اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والی شاہین ایئرلائنز کی پرواز نمبرایم ایل ایک دو دوکا ٹائر لینڈنگ کے دوران پھٹ گیا تاہم پائلٹ نے ایمر جنسی بریک لگا کر طیارے کو حادثے سے بچا لیا۔ طیارے میں کل ایک سو سیتنالیس مسافر سوار تھے جو محفوظ رہے۔ٹائر پھٹنے کے باعث طیارہ ایک طرف کو جھک گیا جبکہ امدادی ٹیموں نے فوری طور پر اسے گھیرے میں لے لیا۔واقعہ کے بعد کراچی ایئرپورٹ کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔