دوسو سے زائد مسافروں کو لیکر لاہور سے مشہد جانے والے شاہین ایئرلائنز کے طیارے کا فیول ٹینک ٹیک آف سے پہلے ہی لیک کرگیا۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو سو سے زائد مسافروں کو لیکر مشہد جانے والے شاہین ایئرلائن کے طیارے کا فیول ٹینک طیارے کے ٹیکسی کرنے کے دوران لیک کرگیا جس کے فوری بعد تمام مسافروں کو ایئرپورٹ کے جنرل لاؤنج منتقل کرکے جہاز کو ہینگر میں بھجوادیا گیا جہاں اس کا تفصیلی معائنہ کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن کے ذرائع نے وقت نیوز کو بتایا کہ جہاز کا ٹینک اوور فلو ہوا ہے جس کے باعث پرواز کو روکا گیا ہے۔