ایران نے گزشتہ سال قبضے میں لیے گئے امریکی ڈرون کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اس کی نقل تیار کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔
ایرانی خبررساں ایجسنی نے پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس ڈویژن کے سربراہ جنرل امیر ولی حاجی زادے کے حوالے سے کہا ہے کہ ماہرین یو ایس آر کیو ایک سو ستر سینٹنل نامی اس جاسوس طیارے میں نصب آلات سے ڈیٹا حاصل کر رہے ہیں۔بغیرپائلٹ کے پرواز کرنے والا یہ انتہائی جدید طیارہ دسمبر میں مشرقی ایران میں قبضے میں لیا گیا تھا ۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ طیارے میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی اور اس میں محفوظ ڈیٹا حاصل کرنا ایران کے لیے انتہائی مشکل ہوگا کیونکہ اس میں انتہائی محفوظ نوعیت کے آلات نصب ہیں۔