سربیا کے نوواک ڈجوکووچ اور سپین کے رافیل نڈال نے مونتے کارلو کلے کورٹ ٹینس ٹورنا منٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
موناکو میں جاری ایونٹ میں سپینش سٹار رافیل ندال کا سیمی فائنل میں مقابلہ فرانسیسی کھلاڑی سائمن کے ساتھ ہوا جو انہوں نے بآسانی سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ چار سے جیت لیا۔ دوسری جانب عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک ڈجوکووِچ سیمی فائنل میں چیک کھلاڑی ٹامس برڈچ سے مدمقابل تھے۔سربین سٹار نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کھیل میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے چیک کھلاڑی کو چار چھ، چھ تین اور چھ دو سے زیر کیا۔