بھارت سے آئے ایک سکھ یاتری کے لاپتہ ہونے کا انکشاف، ترجمان دفترخارجہ
بھارت سے اپنے مذہبی مقامات کی سیاحت کے لیے پاکستان آئے ہوئے سکھ یاتریوں کے جتھے میں سے ایک سکھ یاتری کے لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے, ذرائع کے مطابق تئیس سالہ سکھ یاتری امرجیت سنگھ جمعہ کی شب لاپتہ ہوا جس کے بعد سے اس کی کوئی اطلاع نہیں ہے, امرجیت سنگھ بھارتی شہر امرتسر کا رہنے والا ہے اور سکھ یاتریوں کے جتھے کے ہمراہ بارہ اپریل کو بھارت سے پاکستان آیا تھا, امرجیت سنگھ کا پاسپورٹ گردوارہ کمیٹی کے پاس موجود ہے, دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نے بھی رابطہ کرنے پر ایک سکھ یاتری کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے, ان کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ معاملے کا جائزہ لے رہی ہے, ذرائع کے مطابق امرجیت سنگھ کی تلاش کے لیے ہرممکن کوشش جاری ہے