ریاض میں شاہی محل کے قریب سیکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ کھلونا نما ڈرون کو مار گرایا گیا
غیر مصدقہ طور پر کہا جا رہا تھا کہ شاہی محل کے قریب بھاری ہتھیاروں سے کی جانے والی شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دی گئیں ،اس سے قبل سوشل میڈ یا پر کچھ غیر مصدقہ ویڈیوز زشئیر کی گئیں کہ سعودی عرب میں بغاوت ہوگئی ہے اور شاہ سلمان کو بھی محفوظ فوجی بنکر میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم حقیقت سامنے آگئی کہ ایسا کوئی حملہ یا فائرنگ نہیں ہورہی بلکہ ایک مشتبہ ڈرون کو سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز بھی کافی پرانی ہیں ۔دوسری طرف ریاض پولیس کے ترجمان کے مطابق کھلونا نما ڈرون خزامہ ڈسٹرکٹ کے قریب ایک چیک پوائنٹ پر متعین پولیس اہلکاروں نے دیکھا تھا جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری مار گرایا اس وقت شاہ سلمان محل میں موجود نہیں تھے