چیئرمین نیب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہوررمضان کومعطل کردیا گیا
ڈپٹی ڈائریکٹر پرمبینہ غفلت اور غیرمستعدی کا الزام ہے۔ معطل کئے گئے ڈائریکٹر کیخلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرنیب لاہور رمضان کواپنا موقف دینے کا موقع دیا جائیگا۔ اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب کی ہدایت پراب تک نیب کے پچاسی افسران واہلکاروں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ تئیس افسران و اہلکار وں کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔ بتیس نیب افسران و اہلکاروں کوچھوٹی سزائیں دی گئی ہیں۔ چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ ’’احتساب سب کےلیے‘‘میں خوداحتسابی کا عمل بھی بہت ضروری ہے۔